لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب کارندہ آصف دبئی گرفتار
رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر پاک کالونی میں مشترکہ کارروائی کی، لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر سلیم چاکلیٹی گروہ کا انتہائی مطلوب کارندہ آصف عرف آصف دبئی کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ ملزم آصف 2011 میں لیاری گینگسٹر امجد عرف چپو کے کہنے پرکمانڈر سلیم چاکلیٹی کےگینگ وار گروپ میں شامل ہوا تھا ۔ملزم ٹارگٹ کلنگ، اغوا، بھتہ خوری،پولیس مقابلوں اورسنگین جرائم میں ملوث ہے، اس کے ساتھیوں میں راشد عرف کانا، سلیم چاکلیٹی، بلال، برکت عرف بھرا اور امجد عرف چپو شامل ہیں ۔ ملزم کے ساتھیوں میں زاہد بی ایل اے، انورہڈی اور مخدوم ڈون بھی شامل ہیں ، ملزمان لیاقت آباد، حاجی مرید گوٹھ اور پر انا گولیمارمیں کا روائیاں کرتے تھے۔ملزم آصف گاڑی چوری کے الزام۔میں 2014 میں گرفتار ہوکر جیل بھی جاچکا ہے، کراچی میں آپریشن شروع ہونے کے بعد ملزم پہلے دبئی اور پھر ایران میں روپوش ہوگیا تھا ۔حال ہی میں ملزم واپس آکر دوبارہ منشیات فروشی اور گینگ وار کا نیٹ ورک بحال کر رہا تھا ، ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں ۔
Leave A Comment