تازہ ترین

پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار فردوس جمال کی اہلیہ نے شادی کے 35 سال بعد ان سے خلع لے لی۔اس بات کا انکشاف فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے اپنے والد کے کینسر کے بعد فیملی کو چھوڑ دینے کے بارے میں دیے گئے حالیہ انٹرویو پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یہ ویڈیو بناتے ہوئے بہت دکھ ہو رہا ہے اور کاش کہ یہ ویڈیو مجھے نہ بنانی پڑتی کیونکہ ہر بیٹے کی کوشش ہوتی ہے کہ گھر کی بات باہر نہ نکلے لیکن جب انسان کو ان گناہوں کی سزا ملنے لگے جو اس نے کیے ہی نہ ہوں تو بات کرنی پڑتی ہے۔حمزہ فردوس نے کہا کہ سب سے پہلے تو میں اپنی والدہ کی جانب سے سب لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اُنہوں نے میرے والد سے خلع لی ہوئی ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی عورت شادی کے 35 سال بعد خلع لینا نہیں چاہتی اور میری والدہ صرف اس امید میں اتنے سال تک میرے والد کے ساتھ پیچیدہ رشتے میں رہیں کہ ایک دن سب ٹھیک ہو جائے گا لیکن کچھ بھی بہتر نہیں ہوا۔حمزہ فردوس نے اپنے والد کی غلطیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ والد کی بہت سی بری عادتیں تھیں جو ہماری فیملی کے لیے تکلیف دہ تھیں اور ہم نے اس بارے میں اپنے والد کے بھائیوں سے بھی بات کی لیکن پھر بھی والد نے اپنی غلطیوں کو تسلیم نہیں کیا بلکہ اپنے بچوں اور بیوی کے خلاف چلے گئے۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement