شردھا کپور 'ناگن' بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار
بالی ووڈ اداکارہ شردھا نئی آنے والی فلم میں "ناگن" بن کر شائقین کے دلوں پر راج کرنے کے لیے تیار ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ اداکارہ شردھا کپور کی نئی فلم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں وہ ناگن کے روپ میں دکھائی دیں گی تاہم فلم کے نام کے حوالے معلومات سامنے نہیں آسکیں۔فلم کے پروڈیوسر نکھل دویدی نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہمیں فلم کا اسکرپٹ تیار کرنے میں تین سال لگے، فلم کا موضوع بالکل نیا ہے جس پر پرانی فلموں سے کوئی تعلق نہیں ہے، امید ہے لم بینوں کو ایک منفرد اور مافوق الفطرت فلم دیکھنے کو ملے گی۔انہوں نے فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ شردھا کی قابلیت اور صلاحیت نے انہیں بہترین انتخاب بنا دیا اور ہمیں خوشی ہے وہ اس فلم کا حصہ ہیں، جب شردھا کو اس فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تو انہوں نے فورا حامی بھر لی۔فلم پروڈیوسر کا مزید کہنا تھا کہ شردھا اب فلم کی شوٹنگ شروع ہونے کا انتظار کررہی ہیں، اس فلم کی شوٹنگ اگلے سال تک شروع ہونے کا امکان ہے۔
Leave A Comment