تازہ ترین

مہوش حیات ایک لاجواب پاکستانی ٹیلی ویژن اور فلمی اداکار ہیں جنہوں نے متعدد ہٹ ڈراموں اورفلموں میں کام کیا ہے۔ ان کے 5.2 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔گو کہ مہوش حیات نے زیادہ ترفلمیں کی ہیں لیکن اب وہ احسن خان کے ساتھ “دل لگی’ اور ہنی سنگھ کی میوزک ویڈیو میں اپنے فنکارانہ جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔حال ہی میں مہوش حیات نےاپنی شادی سے متعلق گفتگو کی۔شادی کے منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے مہوش حیات نے کہا کہ مجھے شادی کی پیشکشیں آتی رہتی ہیں اور اب میں نے بھی ان پرغور شروع کر دیا ہے۔ میں نے شادی کے حوالے سے اپنا ذہن بنا لیا ہے، پہلے میری توجہ صرف اپنے کام پر مرکوز تھی، تاہم میں اب بھی خاندان کی طرف سے آنے والی تجاویزات سے انکار کر رہی ہوں۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میرے خیال میں میرے ساتھی کو ذہین اور نرم دل ہونا چاہیے۔ شادی دو افراد کا نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے۔ میں اس بارے میں بھی خاص طور پر فکرمند ہوں کہ وہ شخص اپنے خاندان کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے اوراپنی پیشہ ورانہ زندگی میں ذمہ داری کیسے نبھاتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اپنا کام بھی جاری رکھنا ہے، اس لیے مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے پیشے کو سمجھتا ہو اور وہ مالی طور پر بھی مضبوط ہو، کیوں کہ میں بھی کماتی ہوں۔

 

Leave A Comment

Advertisement