تازہ ترین

کنگنارناوت کی سیاسی ڈرامہ فلم "ایمرجنسی"تاخیر اور تنازعات کے بعدبالآخر17 جنوری 2025 کو سینما گھروں میں ریلیزکرنے کااعلان کردیاگیا۔ کنگنا رناوت کی یہ فلم ہندوستانی تاریخ کے سب سے اہم ادوار میں سے ایک دور کو پیش کرتی ہے،اس فلم میں کنگنا نے نہ صرف اداکاری بلکہ فلم کی کہانی اور ہدایت کاری بھی کی ہے۔کنگنارناوت نے سوشل میڈیا پر اپنے مداحوں کے ساتھ دلچسپ اپ ڈیٹ شیئر کرتے ہوئےلکھا"17 جنوری 2025 ، ملک کی سب سے طاقتور خاتون کی تاریخی کہانی اور وہ لمحہ جس نے ہندوستان کی تقدیر بدل دی۔ #Emergency – صرف 17.01.2025 کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔"یہ فلم ابتدائی طور پر 6 ستمبر 2024 کو ریلیز ہونے والی تھی، لیکن کچھ سکھ گروپوں کے احتجاج کی وجہ سے ریلیزمؤخرکردی گئی تھی جن کاکہناتھاکہ فلم نے کمیونٹی کو منفی طور پر پیش کیاگیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement