تازہ ترین

ملک میں سونے کی قیمت میں آج مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ہوگئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 70 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار روپے کم ہوکر 2 لاکھ 31 ہزار911 روپے ہوگئی ہے۔دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 77 ڈالر کم ہوکر 2593 ڈالر فی اونس ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement