کراچی: ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری جاں بحق
کراچی میں دندناتے ڈاکوؤں نے ڈکیتی کے دوران ایک اور شہری کی جان لے لی۔ ڈیفنس کے علاقے توحید کمرشل میں ڈکیتی مزاحمت پر 48 سالہ سعید کو قتل کردیا گیا۔رواں سال کے دوران کراچی میں ڈکیتیوں کے دوران قتل ہونے والے شہریوں کی تعداد 105 ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق محمد سعید بینک سے 5 لاکھ روپے نکالنے کے بعد پان کی دکان پر کھڑا تھا۔پولیس کے مطابق مقتول سعید نے مزاحمت کی، جس کی وجہ سے ڈاکو رقم نہیں لوٹ سکے اور گولی مار کر فرار ہوگئے۔
Leave A Comment