سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہو گیا، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے بڑھ گئی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 73 ہزار 500 روپے ہو گئی۔10 گرام سونے کی قیمت 3086 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 34 ہزار 482 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 36 ڈالرز بڑھ کر 2623 ڈالرز فی اونس ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
Leave A Comment