تازہ ترین

سندھ کے ضلع سانگھڑ میں رشتے کا تنازع چار افراد کی جان لے گیا۔ واقعہ جھول تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں رشتہ کے تنازع پر نوجوان نے فائرنگ کر کے بھائی، بھابھی، بہن اور بہنوئی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم اپنی بہن کا رشتہ کسی اور جگہ کرنا چاہتا تھا اور خاندان کے دیگر لوگ رشتہ پر راضی نہیں تھے، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق افراد میں رینجھو بھیل، دڑکی، کنگا بائی اور رادھا شامل ہیں، چاروں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

Leave A Comment

Advertisement