کراچی کے بینک میں سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ، خاتون اسٹاف زخمی
کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع میزان بینک کے اندر سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے بینک کی خاتون اسٹاف شدید زخمی ہوگئیں۔پولیس حکام کا ہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق اتفاقیہ طور پر سیکیورٹی گارڈ کامران سے گولی چلی، جو 32 سال کی آمنہ کے پیٹ میں لگی۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق متاثرہ خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے بتایا کہ سیکیورٹی گارڈ کامران کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اس کا اسلحہ بھی تحویل میں لے لیا ہے۔
Leave A Comment