تازہ ترین

پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے ممتاز ویلیج حب ریور روڈ پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم اور لوٹ مار کی متعدد وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں گروہ کا سرغنہ فہیم اور کامران عرف کامو شامل ہے، گرفتار ملزمان کا گروہ 15 ملزمان پر مشتمل ہے، ملزمان گروہ سٹریٹ کرائم، لوٹ مار سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ میں ملوث ہے۔ملزمان کا ساتھی محمد نعیم اسلحہ اور چھینی ہوئی موٹر سائیکل سمیت پہلے بھی گرفتار ہو کرجیل جا چکا ہے، گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، ملزمان نے حب ریور روڈ، اتحاد ٹاؤن، نادرن بائی پاس میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔ملزمان نے فقیر کالونی، بلدیہ ٹاؤن اور آفریدی کالونی میں بھی وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے ، ملزمان سٹریٹ کرائم سمیت موٹر سائیکلیں چھینے کی بھی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔ملزمان کی دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement