کراچی: رینجرز و کسٹم حکام کی کارروائیاں، 9 ملزمان گرفتار، کروڑوں کا سامان برآمد
کراچی میں رینجرز اور کسٹم حکام نے مختلف مقامات پر مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائیوں کے دوران کروڑوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ اشیاء برآمد کی گئیں۔برآمد ہونے والے سامان میں کپڑا، سگریٹ، ایرانی ڈیزل، الیکٹرک آئٹمز، انجن آئل، کاسمیٹکس، واشنگ پاؤڈر، چھالیہ، لیپ ٹاپ، خشک دودھ اور چاکلیٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ٹافیاں، ٹائرز، چائنہ نمک، روزمرہ استعمال کا سامان اور دیگر اشیاء بھی ملزمان سے برآمد کی گئیں۔ ملزمان یہ اسمگل شدہ سامان بلوچستان سے کراچی بسوں اور ٹرکوں کے ذریعے اسمگل کر رہے تھے۔
Leave A Comment