کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری کو قتل کر دیا گیا
کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک اور شہری جاں بحق ہوگیا۔ مقتول کے لواحقین کے مطابق یعقوب سے موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں نے موبائل فون چھینا، ڈاکو موبائل چھیننے کے بعد مڑکر واپس آئے اور فائرنگ کردی، دوسرے ڈاکو نے یعقوب کے دوست مظہرسے بھی نقدی، موبائل چھینا اور فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق مقتول کے لواحقین نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، دوسرا ڈاکو موقع سے فرار ہوگیا جو بعد میں پکڑا گیا۔
Leave A Comment