تازہ ترین

کراچی میں کارساز روڈ پر منی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر سے خاتون جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمیوں میں 2 بچے اور ایک خاتون شامل ہے جبکہ جاں بحق خاتون کی شناخت ثناء جاوید کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے منی ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور محمد عالم کو گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

Leave A Comment

Advertisement