تازہ ترین

پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو عوام کے جان و مال کی کوئی فکر نہیں، قوم نے احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت قیام امن کےبجائےمسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر چڑھائی کرنےمیں مصروف ہے، کرم میں بے گناہوں کے قتل کے واقعات پر وزیر اعلی کے پی کے اور پی ٹی آئی کیوں خاموش ہے؟۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور خیبرپختونخواہ حکومت کے لیےانسانی جانوں سے زیادہ اپنی قیادت عزیز ہے، تحریک انصاف کا ہر احتجاج دوسرے ممالک کے سربراہان کی آمد پر ہی کیوں ہوتاہے؟۔انہوں نے کہا کہ یہ عناصر اسلام آباد پر حملہ آور ہوکر قومی مجرم کو رہا کرانا چاہتےہیں، پی ٹی آئی جمہوری طرز پر احتجاج اور قانون کے دائرے میں نہیں انتشار اور پرتشدد کارروائیوں کے زریعے اپنے لیڈر کی رہائی چاہتی ہے۔شازیہ مری نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنان سوال کریں کہ عمران کے بچے اس احتجاج میں لاٹھی اور صعو بتیں برداشت کرنے کیوں نہیں آتے؟ پی ٹی آئی کےاحتجاج کےنام پر فساد کو قوم نےمسترد کیا ہے۔

Leave A Comment

Advertisement