تازہ ترین

کراچی کے علاقے کورنگی 3 نمبر میں سفیان نامی نوجوان کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نواز نے سفیان کے قتل کی واردات میں سہولت کاری کی، ملزم سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ 18 نومبر کو پیش آیا تھا، مرکزی ملزم شاہزیب پہلے ہی گرفتار ہے۔پولیس نے بتایا کہ مرکزی ملزم شاہزیب نے واردات کے بعد اسحلہ اپنے چاچا نواز کو دیا تھا۔

واضح رہے کہ 18 نومبر کو کراچی کے علاقے کورنگی 3 نمبر میں دوست نے دوست کو گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔اس حوالے سے ایس ایس پی کورنگی کا کہنا تھا کہ مقتول سفیان کا اپنے دوست شاہزیب سے جھگڑا ہوا تھا، مقتول اپنے دوست کے ساتھ اس کے گھر پر بیٹھا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement