تازہ ترین

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑااضافہ ہوگیا۔صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 37 ڈالر اضافے سے 2668 ڈالرز فی اونس کا ہوگیا ۔پاکستان میں سونے کی قیمت میں 3700روپے اضافہ ہو گیا، جس سے سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہو گئی،دس گرام سونا 3172 روپے  مہنگا ہوکر 2 لاکھ 38 ہزار  340 روپے کا ہوگیا ۔ایک تولہ چاندی 200 روپے مہنگی ہو کر 3450 روپے کی ہو گئی۔

Leave A Comment

Advertisement