نجی ٹی وی کے دفترکے باہر فائرنگ ، کرائم رپورٹر زخمی
نجی ٹی وی چینل 92 نیوزکے دفترکے باہر مسلح افراد کی فائرنگ سے کرائم رپورٹر ندیم احمد زخمی ہوگئے ہیں، انہیں اسٹیڈیم روڈ پرنجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، سینئررپورٹرکو آفس کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے گولی ماری گئی۔ڈی آئی جی ایسٹ نے کہا ہے کہ کرائم رپورٹر ندیم احمد کو آفس کے گیٹ پر نامعلوم افراد نے گولی ماری جوان کے پاؤں پر لگی ہے ،انہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔ ندیم احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے ، شواہد جمع کر رہے ہیں ،پولیس افسران کو جائے وقوعہ پر پہنچنے کی ہدایت کی ہے ۔
ندیم احمد نے بیان میں کہا ہے کہ میں موٹر سائیکل پر دفتر پہنچا ہی تھا اس دوران ڈبل کیبن گاڑی بہت تیزی سے میرے پاس آکر رکی ۔ندیم احمد نے اسپتال میں بتایا کہ ڈبل کیبن گاڑی سے ایک شخص اترا ، میں نے اسے کہا آرام سے گاڑی چلائیں ، مسلح شخص نے مجھ پر فائرنگ کردی اور فرار ہوگیا تھا۔
Leave A Comment