تازہ ترین

انسداد منشیات کے ادارے اے این ایف اور میری ٹائم سیکیورٹی نے گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے کراچی سے 100 ملین ڈالر مالیت کی منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔اے این ایف حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر شمالی بحیرہ عرب میں آپریشن کیا گیا، جہاں دو کشتیوں میں 871 کلو چرس اور 91 کلو کرسٹل اسمگل کی جارہی تھی۔مشترکہ ٹیموں کی جانب سے کشتیوں کا پیچھا کیا گیا تو منشیات فروش ایک کشتی چھوڑ کر دوسری میں فرار ہوگئے۔حکام کے مطابق برآمد شدہ منشیات کی قیمت 27 ارب روپے سے زائد ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement