کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ملزم کو سزائے موت سنادی گئی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی غربی کی عدالت نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم فاروق کو سزائے موت اور شریک ملزم ملک مختیار کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم کو مقتول کے ورثاء کو تین لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے دونوں ملزمان کو ڈکیتی کا جرم ثابت ہونے پر مزید 10 سال قید کی سزا سنائی اور دونوں ملزمان پر مزید 10، 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ مسلسل لا قانونیت اور گھناؤنے منظم جرائم سے نظام کو برقرار رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے، فوجداری نظام میں موجود خامیوں کی وجہ سے ملزم اور متاثرین دونوں متاثر ہو رہے ہیں۔ عدالتیں براہ راست ثبوتوں کے ساتھ ساتھ سائنسی اور تصدیقی شواہد پر زیادہ زور دیں۔
Leave A Comment