تازہ ترین

سکھر سے نوجوان لڑکے کے قتل اور اغوا کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل 14 سالہ لڑکے کو تاوان کیلئے اغوا کیا تھا۔تاوان نہ ملنے پر ملزم نے مغوی کا گلا کاٹ کر لاش کینال میں پھینک دی تھی۔ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے کینال میں لاش کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، جبکہ مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو تاوان کیلئے موصول ہونے والی کال سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement