تازہ ترین

کراچی میں علاقے اورنگی ٹاؤن کی فرنٹیئر کالونی میں نامعلوم ملزمان نے ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینک دیا۔ ریسٹورنٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے لیکن نامعلوم ملزمان نے ان کے ریسٹورنٹ پر دستی بم پھینک کر حملہ کرنے کی کوشش کی، ملزمان نے فائرنگ بھی کی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ گھر پر سوئے ہوئے تھے، فائرنگ کی آواز پر ان کی آنکھ کھلی، ملزمان کی جانب سے پھینکا گیا بم پھٹ نہیں سکا تھا۔ریسٹورنٹ مالک کا کہنا تھا کہ انہیں 2022 میں بھتے کی پرچی ملی تھی جس کا انہوں نے مقدمہ درج کروا دیا تھا۔

Leave A Comment

Advertisement