کراچی: کل ہونیوالے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے سیکیورٹی انتظامات مکمل
کراچی میں کل (14 نومبر کو) ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے۔پولیس حکام کے مطابق شہر میں 167 پولنگ اسٹیشنز میں سے 136 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔یو سی 9 ٹی ایم سی ملیر میں قائم 11 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
یو سی 8 ٹی ایم سی ماڈل کالونی میں قائم تمام 21 پولنگ اسٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔یوسی 13 ٹی ایم سی صدر میں 7 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس اور 5 کو حساس جبکہ 5 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔یو سی 7 ٹی ایم سی لیاقت آباد میں تمام 31 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دیے گئے ہیں۔ انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر 16 سے 18 اہلکار جبکہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 8 سے 12 پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔
Leave A Comment