تازہ ترین

قومی ایئر لائن پی آئی اے کا دوسرے ایئرپورٹ پر مسافروں کا سامان چھوڑ کر آنا معمول بن گیا۔ پرواز پی کے 732 مسافروں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر چھوڑ آئی، 60 سے زائد مسافر کراچی ایئرپورٹ پر سامان کیلئے پریشان ہوتے رہے۔مسافروں کا کہنا ہے کہ کراچی پہنچنے پر سامان کے حوالے سے بتایا گیا، جن مسافروں کا سامان جدہ میں رہ گیا ہے ان میں زیادہ تعداد عمرہ زائرین کی ہے، جدہ ایئر پورٹ پر پرواز دو گھنٹے تاخیر سے آئی۔انہوں نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ سے پی آئی اے کی نااہلی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بعض مسافروں کا سامان جہاز میں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے سامان لوڈ نہیں کیا جا سکا، مسافروں کا سامان اگلی پرواز سے پہنچایا جائے گا۔

Leave A Comment

Advertisement