سندھ: مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کیلئے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی
سندھ کے مختلف اضلاع میں ضمنی بلدیاتی الیکشن کےلیے پولنگ 14 نومبر کو ہوگی۔ضمنی بلدیاتی الیکشن کے سلسلے میں سکھر میں 2، نواب شاہ اور سکرنڈ میں 4 اور حیدرآباد کی 5 خالی نشستوں پر ووٹ ڈالے جائیں گے۔14 نومبر کو ہی ٹنڈو محمد خان میں 2، ٹنڈوالہ یار، گھوٹکی، لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، نوشہرو فیروز میں 1،1 بلدیاتی نشست پر الیکشن ہوں گے۔سکھر میں یونین کونسل (یو سی) 6 بیراج کالونی میں وائس چیئرمین اور روہڑی یو سی 29 سنگرار میں چیئرمین کےلیے انتخاب ہوگا۔سکرنڈ میں وائس چیئرمین اور وارڈ نمبر 2 میں جنرل کونسل جبکہ نواب شاہ میں ایچ ایم خواجہ یونین کونسل 4 میں چیئرمین اور ممبر ضلع کونسل کا انتخاب ہوگا۔گھوٹکی میں اوباڑو کی یونین کونسل کموں شہید کے چیئرمین کےلیے بھی پولنگ ہوگی۔
Leave A Comment