تازہ ترین

ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے کراچی سے ایک کروڑ 70 لاکھ روپے مالیت کی غیرملکی کرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر دبئی جانے کےلیے کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا، عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران بیگ کو مشکوک قرار دیا۔ مسافر کے بیگ کی تلاشی کے دوران ایک کروڑ 70 لاکھ روپے کی غیرملکی کرنسی برآمد ہوئی۔برآمد کرنسی میں 2 لاکھ 25 ہزار درہم اور سعودی ریال شامل ہیں۔ برآمد شدہ غیر ملکی کرنسی اور ملزم کو کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement