کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
باغ کورنگی گبول گوٹھ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے فائرنگ کردی، جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا ۔ ملزمان کی شناخت امیر نواب اور فرید عرف ڈاکٹر کے نام سے ہوئی ، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موٹر سائیکل ، چھینے گئے موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے ، ملزمان کو تھانے منتقل کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
Leave A Comment