پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 92 ہزار 498 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 282 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 92 ہزار 21 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔گزشتہ روز سٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 83 کروڑ 2 لاکھ 38 ہزار 497 روپے مالیت کے 37 کروڑ 63 لاکھ 19 ہزار 319 شیئرز کا لین دین ہوا۔
Leave A Comment