معاشی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں: وزیر خزانہ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معاشی بہتری کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ میں مزید کمی کی گئی ہے، ترسیلات زر میں اضافہ اور روپیہ مستحکم ہوا ہے، مہنگائی میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تمام مثبت اشاریے حکومت کی مؤثر پالیسیوں کے ثمرات ہیں، معاشی بہتری کے ثمرات کی عام آدمی تک منتقلی یقینی بنائی جا رہی ہے، اصلاحات کے ایجنڈا پر عمل پیرا ہیں، معیشت میں نجی شعبے کا اہم کردار ہے۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، ہم پائیدار معاشی استحکام کی جانب بہتر انداز میں بڑھ رہے ہیں، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی اور زرمبادلہ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Leave A Comment