سوئی سدرن کا کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہنے کا اعلان
سوئی سدرن گیس کمپنی نے ڈی ایچ اے کے تمام علاقے، ڈیفنس ویو، اعظم بستی اور اختر کالونی میں گیس کی بندش کا اعلان کردیا۔ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق جام صادق پل کے قریب تھرڈ پارٹی کی کھدائی کے دوران سوئی سدرن گیس کمپنی کی 24 انچ قطر کی سپلائی لائن کو نقصان پہنچا ہے، اس کی مرمت کے کام کے لیے سوئی سدرن کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، اور ہنگامی بنیادوں پر مرمت کی جا رہی ہے۔ اس مرمتی کام کے دوران ڈی ایچ اے کے تمام علاقے،ڈیفنس ویو،اعظم بستی اور اختر کالونی میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی اور معمول کے مطابق کل صبح 06:00 بجے بحال کر دی جائے گی۔
Leave A Comment