تازہ ترین

شہر قائد میں گاڑیوں کی ٹکر سے 2 موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ نوجوان زخمی ہوگیا۔پہلا حادثہ لانڈھی مرتضیٰ چورنگی کے قریب پیش آیا، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل سوار 65 سالہ راشد کو ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ زخمی ہونے والے 26 سالہ صابر کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

کورنگی روڈ قیوم آباد میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 45 سالہ محمد ناظم چل بسا، پولیس نے لاشیں ہسپتال منتقل کرکے تحقیقات شروع کردی۔

Leave A Comment

Advertisement