تازہ ترین

نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی اور ڈرائیور فرار ہو گیا۔بعد ازاں پولیس نے حادثے کے ذمے دار مفرور ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔فائر بریگیڈ حکّام نے بتایا ہے کہ فائر ٹینڈر کی مدد سے ڈمپر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق موٹر سائیکل سوار نوجوان کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔متوفی سفیان کھنڈو گوٹھ نارتھ ناظم آباد کا رہائشی اور ایک پرائیوٹ کمپنی کا ملازم تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement