تازہ ترین

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سرجانی ٹاؤن کے زیر اہتمام وژن آف فیوچر کے نام سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری علاقوں کا مْکمل مینڈیٹ رکھنے والی جماعت ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیاب یوتھ کنونشن کے انعقاد سے کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں نے بتا دیا کہ وہ سب اْس تنظیم کے ساتھ کھڑے ہیں جس نے پاکستان کو ایسا طرزِ سیاست دیا ہے جس نے ایوانوں کو ہلا دیا ہے انھوں نے کہا کہ ایم کیو ایم ختم نہیں ہوئی ہے بلکہ دشمنوں میں مایوسی پھیل گئی ہے ایم کیو ایم نے کوٹہ سسٹم کے خاتمے کا حل نکال کر قوم کو دے دیا ہے نوجوانوں تیار رہو عنقریب کراچی حیدر آباد میرپور خاص میں دْنیا کی مایہ ناز جامعات کے کیمپس کھلنے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ماؤں سے گزارش ہے کہ بیٹیوں کو صِرف چمٹا ہی نہیں نشتر پکڑنا بھی سکھائیں گھر چلانا ہی نہیں مْلک چلانا بھی سکھائیں یہی ہمارے دین کا بھی تقاضہ ہے انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خود کو قابل بنائیں اِس مْلک کے ایوان آپ کے مْنتظر ہیں یہ مْلک شہر اور یہ تنظیم آپ کی ہے وطن بنانے والے ہمارے اجداد تھے بچانے والے ہم ہیں چلانے والے آپ نوجوان ہوں گے۔ 

 

Leave A Comment

Advertisement