گھوٹکی: مسافر وین ، ٹرک اور ٹرالر میں تصادم سے ڈرائیور جاں بحق
اندرون سندھ کے علاقے کی مین شاہراہ پر تین گاڑیاں ٹکرانے سے ڈرائیور جاں بحق، پانچ زخمی ہو گئے۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ نیو کوٹ کے مقام پر پیش آیا، جہاں مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین، ٹرک اور ٹرالر آپس میں ٹکرانے سے وین ڈرائیورموقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مرنے والے ڈرائیور کی لاش اور زخمیوں کو ضلعی ہیڈکواٹرز ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے، حادثہ قومی شاہراہ کی تعمیرات کے باعث پیش آیا۔
Leave A Comment