کراچی:جہانگیر روڈ پر پانی و بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج
کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ پر علاقہ مکینوں کا پانی اور بجلی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا۔ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث جہانگیر روڈ کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے، گرومندر سے تین ہٹی آنے جانے والے ٹریک پر ٹریفک کی روانی معطل ہے۔پولیس نے بتایا کہ نمائش سے آنے والے ٹریفک کو گرومندر سے لسبیلہ اور جمشید روڈ موڑا جا رہا ہے۔ تین ہٹی سے آنے والے ٹریفک کو پی آئی بی کی طرف متبادل راستہ دیا گیا ہے۔ٹریفک پولیس کا عملہ موقع پر موجود ہے۔
Leave A Comment