سونا فی تولہ 800 روپے سستا
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کا فی تولہ بھاؤ 800 روپے کم ہوا ہے۔سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 82 ہزار 300 روپے ہو گئی۔10 گرام سونا 686 روپے سستا ہونے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 27 روپے کا ہو گیا۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کم ہو کر 2 ہزار 726 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
Leave A Comment