سپر ایٹ، نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو جیت کے لیے159رنز کا ہدف دے دیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے کے 49 ویں اور اہم ترین میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ہیں۔

Eng 47/2 in 6 overs

کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے اس میچ میں نیوزی لینڈ کا آغاز کافی جاندار تھا اور ایک وقت میں ان کا اسکور 6 اوورز میں 64 رنز تھا، لیکن انگلش اسپنرز نے وسطی اوورز میں بہترین واپسی کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے گلین فلپس 39 اور ٹم سیفرٹ 35 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ فن ایلن نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔ انگلینڈ کی جانب سے اسپنرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا، جس میں ول جیکس نے 4 اوورز میں صرف 23 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عادل رشید اور ریحان احمد نے بھی 2، 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم آخری 5 اوورز میں صرف 34 رنز بنا سکی جس کی وجہ سے وہ ایک بڑا مجموعہ اکٹھا کرنے میں ناکام رہی۔ اب انگلینڈ کو جیت کے لیے 160 رنز کا ہدف درکار ہے اور اعداد و شمار کے مطابق اس وقت انگلینڈ کی جیت کا امکان 62.73 فیصد ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اس میچ کا نتیجہ نہ صرف ان دونوں ٹیموں بلکہ پاکستانی ٹیم کے سیمی فائنل کے مستقبل کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

Leave A Comment