ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شیڈول میں تبدیلی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کا پہلا سیمی فائنل کہاں ہو گا؟ وینیو سامنے آ گیا۔

آئی سی سی کے نومبر میں جاری کردہ شیڈول میں تبدیلی سامنے آئی ہے، اب پاکستان سیمی فائنل میں جائے یا نہیں اگر سری لنکا سیمی فائنل میں پہنچا تو پہلا سیمی فائنل بھارتی شہر کولکتہ میں نہیں بلکہ کولمبو میں ہو گا۔ اگر سری لنکا آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026ء کے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لیتا ہے تو وہ مخصوص شرائط کے تحت اپنا سیمی فائنل ہوم گراؤنڈ پر کھیل سکتا ہے، تاہم یہ صورتِ حال دیگر ٹیموں کی کوالیفکیشن اور مقابل حریف پر منحصر ہو گی۔اگر سری لنکا کا مقابلہ بھارت کے علاوہ کسی اور ٹیم سے ہوتا ہے اور پاکستان سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں ناکام رہتا ہے تو کولمبو کا کے آر پریماداسا اسٹیڈیم اس میچ کی میزبانی کرے گا۔

سپر ایٹ مرحلے کی لائن اپ مکمل ہونے کے بعد تمام اسٹیک ہولڈرز کو بھیجے گئے مراسلے میں آئی سی سی نے سیمی فائنلز کے انتظامات کی تفصیلات بیان کی ہیں، جن کے مطابق سیمی فائنل ون کا فلوٹنگ انتظام ہو گا اور یہ میچ کولمبو یا کولکتہ میں کھیلا جائے گا۔

Leave A Comment