پاکستان بمقابلہ نمیبیا : شائقین کیلئے مفت داخلہ، سری لنکا کرکٹ کا اعلان

سری لنکا کرکٹ نے اعلان کیا ہے کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں پاکستان اور نمیبیا کے درمیان مقابلہ شائقین کے لیے مفت ہوگا،یہ میچ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا۔

سری لنکا کرکٹ کے بیان کے مطابق ایونٹ کے دوران اس مقام پر کھیلا جانے والا یہ آخری میچ ہوگا اور شائقین کو بغیر ٹکٹ داخلے کی اجازت دی جائے گی۔گراؤنڈ کے گیٹ نمبر 5 اور 7 مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے کھول دیے جائیں گے، جبکہ میچ کا آغاز سہ پہر 3 بجے ہوگا۔‘ ایس ایس سی گراؤنڈ، کولمبو میں جاری ورلڈ کپ کے دوران یہ 5واں میچ ہوگا، جبکہ اسی مقام پر ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اور پہلا ڈے اینڈ نائٹ انٹرنیشنل میچ بھی منعقد کیا جا چکا ہے، جس سے گراؤنڈ پہلے ہی تاریخ رقم کر چکا ہے۔

تاہم محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے کیونکہ تقریباً 60 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔اس وقت علاقے میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے، درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جو 30 ڈگری محسوس ہو رہا ہے۔شمالی سمت سے 19 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن کے جھکڑ 37 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا رہے ہیں۔

Leave A Comment