تازہ ترین

<p style="text-align: justify;">ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلے کا آغاز آج سے ہو گا، پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں مد مقابل آئیں گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ شام ساڑھے 6 بجے کولمبو میں ہو گا، کیویز کی ٹیم کا کولمبو میں پریما داسا سٹیڈیم میں پریکٹس سیشن ہوا، بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مقررہ وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے ٹریننگ ختم کرنا پڑی۔</p> <div class="main_news_detail" style="text-align: justify;"> <p style="text-align: justify;">شدید بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے قومی کرکٹ ٹیم کا پریکٹس سیشن منسوخ ہو گیا، قومی کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کی تیاری کیلئے پریما داسا سٹیڈیم میں تین گھنٹے ٹریننگ کرنا تھی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ میں بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، نیوزی لینڈ کے بیٹر مارک چیپ مین کا کہنا ہے کنڈیشنز کی وجہ سے ٹاس کا کردار اہم بن جاتا ہے۔سری لنکا کی کنڈیشنز میں سپنرز اہم ہو سکتے ہیں، پاکستان کے پاس اچھے سپنرز ہیں، بھارت میں پچز بیٹنگ کے لئے ساز گار تھیں۔</p> </div>

Leave A Comment