تازہ ترین

ہری پور میں تربیلہ جھیل میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب گئے، 2 بچوں کو مقامی افراد نے بچالیا جبکہ ایک کی لاش برآمد کرلی گئی، دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ہری پور عیدالاضحی کا دوسرے دن آبی مقامات پر نہانے پر پابندی کے باوجود 4 بچے ڈوب گئے 2 کو مقامی لوگوں نے بچا لیا جبکہ 2 جاں بحق ہو گئے دونوں کی لاشیں نکال کر ٹراما سینٹر منتقل کر دی گئیں۔پہلے واقعہ میں تربیلہ جھیل چھپر روڈ چکہائی کے مقام پر4 بچے ڈوب گئے 2 کو مقامی لوگوں نے زندہ نکال لیا جبکہ 2 کی لاشیں بھی نکال لی گئیں اور جبری ہرو میں نہاتے ہوئے ڈوب کر نوجوان جاں بحق ہو گیا جسکی لاش بھی نکال لی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق تربیلہ جھیل میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت احمد اور ارسلان ساکنہ ملکیار روڈ جبکہ جبری ہرو میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے کی شناخت شفیق ساکنہ سری بنگ کے نام سے ہوئی ہے۔تربیلہ جھیل میں جاں بحق ہونے والے نوجوان احمد کے ورثاء نے کہا اگر ریسکیو ٹیم بروقت پہنچ جاتی تو احمد کی جان بچائی جا سکتی تھی مقامی لوگوں کے مطابق جب احمد کو نکالا گیا تو سانسیس چل رہی تھیں۔

 ڈپٹی کمشنر ہری پور نےآبی مقامات پر نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کر رکھی ہے مگر مقامی پولیس پابند پر عملدرآمد کرانے میں ناکام ہے جبکہ ریسکیو 1122 کی ٹیم بھی بروقت موقع پر نہ پہنچنے پر ڈوبنے والے نوجوانوں کے ورثاء کا شدید احتجاج اور حکام بالا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement