جہلم : گھر سے 18 سالہ لڑکی کی لاش برآمد
جہلم میں ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر سے ملازمہ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق 18 سالہ لڑکی اوکاڑہ کی رہائشی تھی جس کی لاش ہاؤسنگ سوسائٹی کے ایک گھر سے ملی ہے۔لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات موجود نہیں ہیں اور چند روز قبل اس پرچوری کا الزام لگایا گیا تھا۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا۔
Leave A Comment