راولپنڈی میں آئل ٹینکر کو حادثہ ، آگ بھڑک اٹھی
اسلام آباد کے تھانہ ہمک کے علاقے کاک پل کے قریب آئیل ٹینکر حادثہ کا شکار ہوکر گہرائی میں جاگرا آتشزدگی کے نتیجے میں ڈرائیور جھلس کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو 1122 نے آگ پر قابو پالیا۔حکام کے مطابق آئیل ٹینکر کاک پل کی لوپ سے گزر رھا تھا کہ اچانک خرابی پیدا ہونے پر لڑکھڑاتا ہوا سڑک کنارے گہرائی میں نالے میں جاگرا۔گرتے ہی ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور شدید آتشزدگی کے باعث دھویں کے بادل دور دور تک دیکھے گئے، حادٹے کے نتیجے میں ٹینکر کے ڈرائیور نے خود کو بچانے کے لیے چھلانگ لگانے کی کوشش کی لیکن ٹینکر میں پھنس کر نیچے آنے کے باعث جھلس کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ہیلپر کے چھلانگ لگا کر زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
ایس ایچ او ہمک کا کہنا تھا کہ حادثہ بظاہر ٹائی راڈ ٹوٹنے سے پیش آیا تاہم تحقیقات میں حتمی صورتحال واضح ہوگی جب کہ واقعہ کے حوالے سے وائرل ہونے والی ویڈیو میں ایک عینی شاہد کو کہتے ہویے سنا جاسکتا ہے کہ میں سڑک کنارے بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک دھماکے کے آواز آئی۔اس کےبعد ٹینکر کو لڑکھڑاتے ہوئے گہرائی میں جاتے دیکھا جس میں آگ بھڑک اٹھی۔ریسکیو 1122 راولپنڈی سے بھی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور ٹینکر میں لگی آگ پر قابو پایا تاہم ٹینکر مکمل طور پر جل کر راکھ ہوگیا۔
Leave A Comment