تازہ ترین

راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں فائرنگ سے والد دو بیٹوں سمیت جاں بحق ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا نتیجہ ہے۔ ایس ایچ او تھانہ جاتلی کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق شاہ اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں۔ دو افراد موقعہ پر ہی جاں بحق ہوئے جبکہ تیسرا زخمی دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گیا۔واقعہ بظاہر سابقہ دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔ ابتدائی طور پر دو افراد زیرحراست ہیں۔ سی پی او نے نوٹس لے کر  ایس پی صدر کو موقع پر پہنچنے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کر دی۔

 

Leave A Comment

Advertisement