تازہ ترین

راولپنڈی میں ایک بار پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، واسا نے رواں سال فروری میں بھی ڈراوٹ ایمرجنسی نافذ کی تھی، خانپور ڈیم میں صرف ایک ماہ کا پانی کا ذخیرہ رہ گیا۔ راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 3 ماہ کا رہ گیا ہے، پانی کی طلب اور رسد ان دنوں شدید متاثر ہے،کم بارشوں کے باعث زیر زمین پانی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح ساڑھے 600 فٹ تک چلی گئی ہے، بارشیں نہ ہوئیں تو جڑواں شہروں میں پانی کا مسئلہ سنگین ہوسکتا ہے، اس وقت راولپنڈی میں پانی کی طلب 5 کروڑ گیلن یومیہ سے زائد ہے جبکہ راولپنڈی کو دستیاب پانی 3 کروڑ گیلن یومیہ ہے۔ پانی کی کمی کو ٹیوب ویلز اور دیگر ذرائع سے پوری کرتے ہیں، آبادی میں مسلسل اضافہ اور کمرشل سرگرمیوں سے پانی کے ذخائر کم ہورہے ہیں۔ کم بارشوں کے باعث دستیاب پانی کی تقسیم مشکل ہے اس لئے پانی کے غیر ضروری استعمال پر اب مقدمات کا اندراج کریں گے۔ایم ڈی واسا نے شہریوں سے اپیل ہے پانی کی بچت کریں اور واسا کے ساتھ تعاون کریں۔

Leave A Comment

Advertisement