راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے3 بچے جاں بحق ہو نے کا معاملہ، ماں کے خلاف مقدمہ درج
3 بچوں کی مبینہ طور پر زہریلا دودھ پینے سے ہلاکت کا مقدمہ والد کی مدعیت میں بچوں کی ماں کے خلاف درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے مطابق بچوں کے والد نے بیان دیا ہے کہ واقعہ سے ایک روز قبل اس کا بیوی زنیرہ بی بی سے جھگڑا ہوا تھا۔ اس دوران زنیرہ نے دھمکی دی کہ میں بچوں کا کچھ کرلوں گی۔والد کے مطابق بچوں کی بے ہوشی کی اطلاع پڑوسی فرحان نے ٹیلی فون پر دی ۔ قوی شک ہے کہ اہلیہ نے بچوں کو زہر دے کر یا کسی اور طریقے سے قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ نامزد ملزمہ زنیرہ بی بی پہلے ہی اسپتال میں زیر علاج اور حفاظتی تحویل میں ہے۔ بچوں کی لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے، اور رپورٹ ملنے کے بعد ہی موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔
Leave A Comment