عمران خان نے احتجاجی تحریک دو ہفتوں کے لیے موخر کردی
عمران خان نے خطے کے کشیدہ حالات کے پیش نظر احتجاجی تحریک کو دو ہفتوں کے لیے موخر کردیا۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں نورین خانم کا کہنا تھا کہ بانی نے احتجاجی تحریک کو عالمی حالات کے پیش نظر دو ہفتوں کیلئے موخر کر دیا ہے، ہم پاکستان کی پالیسی کے حوالے سے وزیر اعظم، صدر اور فیلڈ مارشل کے بیان کا انتظار کر رہے ہیں۔ بانی کی ایک ہفتے سے کسی سے کوئی ملاقات نہیں تھی تاہم انہیں عالمی حالات کے بارے میں معلومات تھیں، بانی نے کہا ہے کہ عالمی حالات کا ملک پر اثر پڑے گا سب پاکستانیوں کو اس وقت متحد ہونا چاہیے۔ عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ایلیٹ کلچر کا بجٹ ہے غریب کے حالات بہت برے ہوگئے ہیں، سارا ٹیکس تنخواہ دار طبقہ دے رہا ہوگا وہی بوجھ اٹھاتا ہے، پاکستان میں مزید غربت بڑھے گی، حالات بھی خراب ہو رہے ہیں۔ 33 لاکھ تعلیم یافتہ لوگ تین سال میں ملک چھوڑ کر گئے، ملک چھوڑ کر جانے والے 30 ہزار ڈالر ساتھ لے جاتے ہیں دیکھ لیں کتنا فارن ایکسچینج ملک سے باہر گیا، کے پی میں جو بجٹ پیش ہوا ہے وہ مشاورت کے بعد پاس ہوگا۔
Leave A Comment