اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز آندھی میں طوفانی ہواؤں اور بارش کا سلسلہ شروع
وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور راولپنڈی میں طوفانی ہواؤں، جھکڑ اور بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا جس سے کئی مقامات پر نقصانات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ممکنہ طوفانی بارشوں کے پیش نظر فیلڈ میں موجود ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہر میں تمام بڑے بل بورڈز ہٹانے کی ہدایت کی ہے اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو نشیبی علاقوں پر خصوصی نظر رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔مری میں شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس سے بجلی کا نظام بھی معطل ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے یکم جون تک مری میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں تیز آندھی کے بعد بارش شروع ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا تاہم، بارش کے آغاز کے ساتھ ہی بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
Leave A Comment