ٹیکسلا، عدالت کے باہر فائرنگ سے لڑکی قتل، لڑکا زخمی
ٹیکسلا میں عدالت کے باہر فائرنگ سے لڑکی قتل کو قتل کردیا گیا، جبکہ لڑکا زخمی ہوگیا۔ لڑکا اور لڑکی عدالت سے نکاح کرکے نکلے تھے کہ ان پر 3 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔سی پی او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کو بھائی اور والد نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتار کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
Leave A Comment