تازہ ترین

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقہ کولپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آپریشن فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئے۔مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دہشت گردی میں ملوث عناصر کو قوم کی حمایت سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

 

Leave A Comment

Advertisement